روپ بہروپ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - اصلی اور نقلی صورت، اصل اور نقل، دور نگاپن۔ خالد اِنّ الزّمان ذُوالْاَلْوان روپ بہروپ کی کسے پہچان ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٠٣ )
اشتقاق
سنسکرت اسم 'روپ' کے ساتھ دوسرا سنسکرت اسم 'بہروپ' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے تحریراً ١٩٧٥ء میں "خروش خم" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر